ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ لوگ عمران خان کوایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں: علیمہ خان

یہ لوگ عمران خان کوایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں: علیمہ خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے یہ لوگ عمران خان کوایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیونکہ کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے اور گرفتاریاں ہوں گی، دو سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا ہے کسی نے بد تمیزی نہیں کی، اب پلانٹڈ لوگوں کو ماحول خراب کرنے کے لئے بھیجا جا رہا ہے، میرے خلاف اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جلدی میں کی جارہی ہے، یہ لوگ عمران خان کوایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer