ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہترین کارکردگی پر کانسٹیبل منظور احمد کو غازی میڈل سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر کانسٹیبل منظور احمد کو غازی میڈل سے نوازا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پولیس اہلکار کانسٹیبل منظور احمد کو غازی میڈل سے نوازا گیا, پولیس افسران ، لاء افسران اور وکلاء برادری کی پولیس کانسٹیبل منظور احمد کو مبارکبادیں دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے .

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس  مس عالیہ نیلم کی عدالت کے باہر فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار کانسٹیبل منظور احمد کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں غازی میڈل سے نوازا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خصوصی تقریب میں کانسٹیبل منظور احمد کو یہ اعزاز پیش کیا۔ اس موقع پر منظور احمد کا بیٹا طلعت منظور بھی اپنے والد کی خوشی میں شریک رہا۔ لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر وکلاء اور لاء افسران نے کانسٹیبل منظور احمد کو غازی میڈل ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  عدالتی افسران  اور وکلاء کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل منظور احمد جیسے بہادر اور فرض شناس اہلکار پولیس فورس کا فخر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ایمانداری، دیانتداری اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔پولیس افسران اور قانونی برادری نے کانسٹیبل منظور احمد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے اہلکاروں کو ایوارڈ دینا نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔

Ansa Awais

Content Writer