ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے دریاؤں کی تازہ صورتحال، پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے

پنجاب کے دریاؤں کی تازہ صورتحال، پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے۔ پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 7 ہزار کیوسک ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے۔ 

دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 89 ہزار کیوسک ہے۔دریائے چناب مرالہ، خانکی، قادر آباد اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

دریائے راوی جسڑ، شاہدرہ، سدھنائی اور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
پنجاب کے بڑے نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمے الرٹ ہیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔