زاہد چودھری :صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت اب تک ساڑھے 7 لاکھ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کر چکی ہے، جبکہ ریلیف اور علاج کا عمل مسلسل جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار سے زائد متاثرین کو طبی سہولت دی گئی۔
خواجہ عمران نذیر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 461 "کلینک آن وہیلز" کام کر رہے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے 24 فیلڈ ہسپتال اور 21 "کلینک آن بوٹس" بھی طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 877 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ افراد کو صحت و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری علاج، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔