فاران یامین:مانگا منڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا.
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر سہیل اور فضل الہٰی شامل ہیں،ملزمان سے 10 لاکھ نقدی 1 تولے سونے کی چین اور 1تولے کی بالیاں برآمد کر لی گئی۔
ترجان پو لیس نے بتایا کہ ملزمان گھروں میں داخل ہو کر نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے،ملزمان کے قبضہ سے 1پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔