افسوس ناک واقعہ ، دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

افسوس ناک واقعہ ، دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : مناواں، اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل کر  دیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق مقتولین میں 23 سالہ راشد اور 18 سالہ عبد الرحمٰن شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے مطابق مقتولین کو ملزم کیف، ظفر اور رضا نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے ۔مقتولین کی ملزم فریق کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔پولیس کی بھاری نفری، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل جبکہ ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔