جمال ا لد ین جمالی :زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کردی ۔
تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ,عدالت نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کر دی اور 27 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔
پولیس نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ،اعجاز چوہدری اور دیگر کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔