اچھی خبر ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

 اچھی خبر ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان)  انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران   ڈالر کی قیمت میں1 روپیہ 21پیسے کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 10 روپے 20 پیسے   سستا ہوا ہے۔

  کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر ایک روپیہ 21پیسے کمی سے 296 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔   ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر  انٹر بینک میں ڈالر 297.96 روپے سے گر 296.75 روپے تک گر گیا،معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔اور ڈالر کا ریٹ مسلسل کم ہونے سے بجلی اور پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے ۔

 اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات ، ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا،انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپیہ21 پیسے سستا ہوگیا ، 297 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر296 روپے 75 پیسے کاہوگیا۔

Ansa Awais

Content Writer