گولڈ مافیا کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز

 گولڈ مافیا کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: گولڈ مافیا کیخلاف انٹیلی جینس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ٹاسک فورس بنا دی گئی ہیں، ٹاسک فورس نے سونا اسمگلنگ کرنے والے مافیا اور اسمگلرز کی لسٹیں تیار کرلی ہیں۔

اِس کے علاوہ گورنمنٹ نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے  ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا، جس کا فائدہ ہر عام شہری اور ملک کو ہوگا۔

سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہیں، غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے علاوہ حکومت گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔

سونے کی تجارت کوریگولرائز کرنے اور اس میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے سونے کی خرید و فروخت کے لین دین کو ریکارڈ پر لانے اور مانیٹر کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ نظام تیار کیا جا رہا ہے۔