ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز فخر زمان انگلینڈ سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوئے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ایشیاء کپ میں فخر زمان کی خراب پرفامنس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ورلڈ کپ اور انگلینڈ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج 4.30 بجے کیا جائے گا۔
Due to knee injury Fakhar Zaman is out of Pak cricket team for the Eng series and T20 World Cup. Pak team is being announced today
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) September 15, 2022