قائداعظم کی آخری آرام گاہ پر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع

قائداعظم کی آخری آرام گاہ پر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی آخری آرام گاہ بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی زد میں آگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے روزآنہ مزار قائد اعظمؒ پہ بجلی بند کی جانے لگی ہے۔

اس ضمن میں نجی ٹی وی  نے بتایا ہے کہ روزآنہ شام کے اوقات میں مزار قائد اور اس کے احاطے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مزارقائد کی بجلی بند ہونے سے متعلق کے الیکٹرک کا مؤقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer