ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کا ویکسین نہ کرانے والے اساتذہ، طلبہ کیخلاف سخت اقدام

پنجاب یونیورسٹی کا ویکسین نہ کرانے والے اساتذہ، طلبہ کیخلاف سخت اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی ویکسی نیشن کے لئے سخت اقدام،تمام شعبہ جات کے صدور کو اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی 100 فیصد ویکسی نیشن یقینی بنانے کا ہدایتی نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کھولنے کےساتھ اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی ویکسی نیشن کے لئے سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام شعبہ جات کو اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی 100 فیصد ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء30 ستمبر تک ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ جمع کرائیں، 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والے طلباء کو ہاسٹل میں رہائش کی اجازت نہ ہو گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer