ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے جمعرات سے کھولنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے جمعرات سے کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق طلباء کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوانےکی اجازت ہوگی۔سکولوں میں 100 فیصد کورونا ایس اوپیز کو یقینی بنایا جائےگا۔

بغیر ماسک کسی طالبعلم کو سکول داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سکول انتظامیہ کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران ، ملازمین اور اساتذہ تذبذب کا شکار تھے   کیونکہ سکول کھلنے کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم اب لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن  کی جانب سے  سکول کھلنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔