سٹی 42: ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد کو 53 سے بڑھا کر 68 کر دیا جس سے گراں فروشی پر مؤثر انداز سے قابو پایا جا سکے گا.
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے انتظامیہ کی جانب سے 15 نئے آنے والے مجسٹریٹس کی تھانہ کی سطح پر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد کو 53 سے بڑھا کر 68 کرنے سےگراں فروشی پر مؤثر انداز سے قابو پایا جا سکے گا. اب شہر میں 6 ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، 5 تحصیل مجسٹریٹس اور 57 تھانہ کی سطح پر مجسٹریٹس تعینات کیے گئے ہیں.
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، تحصیل سٹی میں 20 مجسٹریٹ، کینٹ میں آٹھ، ماڈل ٹاون میں 16 مجسٹریٹس، رائے ونڈ میں 8 اور شالیمار میں دس مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا ہے.