ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان فضا علی ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے ہسپتال سے مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیماری سے آگاہ کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خرابی صحت سے متعلق بتایا اور ساتھ ہی ان سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔
ایک انسٹاگرام اسٹوری میں فضا علی کے ہاتھ میں لگی آئی وی بھی نظر آرہی ہے۔تاہم فضا علی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انہیں ہوا کیا ہے اور وہ کیوں اسپتال میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی تھیں جس میں ان کا سر پھٹ گیا تھا۔فضا علی کے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گرنے کے بعد ان کے چہرے پر تکلیف کے آثار دیکھے گئے ۔