فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، 18 پروازیں منسوخ

فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، 18 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے وجانیوالی 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرلاہور کراچی کی دوطرفہ پانچ پروازیں منسوخ رہیں گی، دوحہ قطر 2 پروازیں گلف ائر بحرین دو عدد پروازیں جدہ ائیر بلیو ایک پرواز نجف دو پروازیں کوئٹہ دو اسلام آباد دو ریاض کی بھی دو پروازیں منسوخ رہیں گی، منسوخ ہونیوالی پروازوں کی۔ فلائی ناس کی ریاض لاہور کی دوطرفہ پرواز 317/318، پی آئی اے کراچی لاہور دو طرفہ پرواز 313/312، پی آئی اے لاہور اسلام آباد دو طرفہ پرواز 650/651، پی آئی اے کوئٹہ لاہور دوطرفہ پرواز 322/323، لاہور نجف دوطرفہ پرواز341/342، قطر ائر ویز دوحہ لاہور دوطرفہ پرواز 628/629، ائربلیو لاہور کراچی دو طرفہ پرواز 403/404، ایئر بلیو لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز 4700، گلف ائیر لاہور بحرین دوطرفہ پرواز766/767،پی آئی اے کراچی لاہور پرواز 316 شامل ہے۔