ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون نے گھر بلاکر عاشق کو نامرد بنا دیا

خاتون نے گھر بلاکر عاشق کو نامرد بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) آشنا نا آشنا ہوگئی 18 سال سے ناجائز تعلقات کا شاخسانہ، خاتون نے گھر بلا کر عاشق کو نامرد بنا ڈالا، تھانہ ہربنس پورہ میں زخمی آشنا نے مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق وہاڑی کے محنت کش اقبال کے ممتاز مائی سے ناجائز تعلقات تھے۔ 13 ستمبر کو ممتاز مائی نے اقبال کو جنسی تعلق کے لیے گھر بلایا جس کے بعد ناجائز ملاقات کے دوران خاتون نے موقعہ جان کر اقبال کو مردانگی سے محروم کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون تاحال فرار پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے ملزمان کو نامرد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کے مجرموں کو چوکوں اور چوراہوں پر پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔ 

لاہور سیالکورٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے بعد خواتین سمیت سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیاجارہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سخت سےسخت سزا دی جائے اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ گزشتہ روز سانحہ موٹروے کے ملزم وقار نے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہوکر جرم ماننے سے صاف انکار کردیا تھا، اپنے ابتدائی بیان میں جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا، کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں بے گناہ ہوں اور میرا ڈی این اے ٹیسٹ ٹھیک کروایا جائے۔ ملزم وقار الحسن شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار کا رہنے والا ہے۔