گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی

گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) زندگی بھر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی خاتون نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ ورثا کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کردیا، پولیس نے کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

26 سالہ سونیا نے کچھ عرصہ قبل ارشد نامی شخص سے پسند کی شادی کی مگر گھریلو ناچاکی سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کوٹ لکھپت شبنم کالونی کے رہائشی سونیا کے خاوند ارشد کا کہنا تھا کہ اس نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر سونیا سے شادی کی تھی۔ پہلی بیوی سے ہونے والی ارشد کی بیٹی سے سونیا کا رویہ ٹھیک نہ تھا، جس کی وجہ سے اکثر گھر میں لڑائی رہتی تھی۔

سونیا کے بھائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھی سونیا کے ساتھ اس کے خاوند ارشد کا جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے سونیا نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ جب دروازہ توڑا گیا تو سامنے سونیا کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

پولیس کے مطابق سونیا کے خاوند اور ورثا نے متوفی کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد کاغذی کارروائی مکمل کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔