ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہیل آفریدی کا پہلا کام; علی امین گنڈاپور کے  اہم عہدیدار ہٹا دیئے

Adiala Jail, Suhail Afridi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اڈیالہ جیل سے  عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ بنائے گئے سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ہاؤس میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی۔

سہیل آفریدی کے حکم پر  وزیراعلیٰ ہاؤس کے اہم افسران عہدوں سےہٹا دیے گئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا چارج محمد عابد مجید کے پاس تھا، جو آج ان سے واپس لے لیا گیا۔

گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

اس سے پہلےسہیل آفریدی نے  چیف سکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی عہدے سے ہٹوا دیا تھا۔

 تینوں عہدے آج بدھ کی رات تک خالی ہیں اور ان  پر نئی تقرریاں تاحال عمل میں نہیں لائی گئیں۔