سٹی 42: ٹیکس گزاروں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں 16 دن کی توسیع کر دی۔
ٹیکس گزار اب 31 اکتوبر تک اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروا سکیں گے۔اس سے قبل ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تھی ۔
ٹیکس گزاروں کی جانب سے گوشواروں کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل 30 ستمبر کی ڈیڈلائن دی گئی تھی ۔ تاریخ میں توسیع کرکے 15 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا تھا ۔ اب ایف بی آر نے دوسری بار ریلیف دیتے ہوئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ۔