ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ کا آغاز

لیسکو کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

  اس منصوبے کے تحت ہائی لائن لاسز والے 100 الیون کے وی فیڈرز پر جدید ایریل بنڈل کنڈکٹرز نصب کیے جائیں گے۔

کمپنی 300 1کلومیٹر طویل جدید تقاضوں سے مزین کنڈکٹرز نصب کرے گی، جس سے براہِ راست سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کو مؤثر طور پر روکا جا سکے گا۔ لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے منصوبے کے لیے کنڈکٹرز کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب سے نہ صرف بجلی چوری میں کمی آئے گی بلکہ نظام میں وولٹیج کی بہتری اور لائن لاسز میں بھی واضح کمی متوقع ہے۔