سٹی 42 : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پرفارمنس اچھی رہی ،کوشش ہے کارکردگی میں تسلسل لائیں۔ ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس ایسی چیز ہے جس پر کسی کا کنٹرول نہیں ، پچھلے سرکل میں غلطیاں کیں جس وجہ سے آگے نہ جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کیلئے سیٹ ہونا مشکل تھا۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئےراولپنڈی کی پچ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
شان مسعود نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی ریورس سوئنگ کیلئے بہترین آپشنز ہیں۔ عبداللہ شفیق نے دوسری اننگ میں اچھی بیٹنگ کی، بابر اعظم نے دونوں اننگز میں اچھی بیٹنگ کی ۔ انہوں ںے کہا کہ امام الحق نے اچھا کم بیک کیا اور بڑے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی۔