ملک اشرف : کمسن بچے سے زیادتی کیس میں ملوث ملزم آصف علی کی درخواست ضمانت مسترد، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے درخواست مسترد کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم آصف کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ ملزم کی جانب سے پیش ہونیوالے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں مدعی اور متاثرہ بچے کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے، اس لیے ملزم کیخلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمے میں یہ نکتہ اہم ہے کہ متاثرہ بچے کا بیان زیادہ وزن رکھتا ہے یا مدعی کا۔ وکیلِ صفائی نے مؤقف اپنایا کہ متاثرہ بچے کا بیان ہی مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔دوسری جانب سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم آصف علی نے 16 جون 2025 کو 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے اگلے روز 17 جون 2025 کو تھانہ گوگیرہ، ضلع اوکاڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ بچے نے مجرم کو شناخت کیا،میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہوئی۔ سرکاری وکیل نےاستدعا کی کہ شواہد کی روشنی میں ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم آصف علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App