ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی پر پیشرفت

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی پر پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر مزید آسان اور تیز تر ہونے کی توقع ہے۔
 پاکستان کی ایک اور ایئر لائن نے پروازوں کیلئے درخواست دیدی,ایئر سیال کی برطانیہ کے3شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کی درخواست  دی گئی،ائیر سیال مانچسٹر ، برمنگھم ،لندن کیلئے براہ راست پروازیں چلانا چاہتی ہے۔

اس سے قبل قومی ائیر لائن اور ائیر بلیو بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر چکے ہیں،برطانیہ کی جانب سے 5سالہ پابندی ختم ہونے پر نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کی تمام ائیرلائن اجازت لیکر برطانیہ ،یورپ کیلئے آپریشنز شروع کرے گی۔