ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سعودی ایئرلائن کا پاکستان  کیلئےپروازوں کے آغاز کا فیصلہ

  سعودی ایئرلائن کا پاکستان  کیلئےپروازوں کے آغاز کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی جانب سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے، سعودی ایئرلائن فلائی ادیل نے بھی پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض سے لاہور کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی، جو ہفتہ وار دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔ کمپنی نے ریاض سے لاہور کے لیے کم سے کم 539 سعودی ریال اور لاہور سے ریاض کے لیے 649 ریال کرایہ مقرر کیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی بین الاقوامی ایئرلائنز کی دلچسپی سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔