ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کے قیام اور سہیل ظفر چٹھہ کے دو عہدوں کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

 سی سی ڈی کے قیام اور سہیل ظفر چٹھہ کے دو عہدوں کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کے قیام اور ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کے دو عہدوں کیخلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کی جانب سے التواء کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت نومبر تک ملتوی کر دی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ایڈووکیٹ میاں شاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محمد عباس پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پرجسٹس شہرام سرور چوہدری نے استفسار کیا، کیا کہیں گے اس معاملے میں؟اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ یہ وہی کیس ہے، جو چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے دوبارہ یہاں منتقل ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ درخواستگزاروکیل نے اس کیس میں کنسیلمنٹ کی ہے، اس لیے عدالت کو پہلے اس پہلو کا جائزہ لینا ہوگا۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے دریافت کیا ،درخواستگزار کہاں ہیں؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس نے بتایا کہ درخواستگزار کی جانب سے ایڈجرنمنٹ کی درخواست موصول ہوئی ہے۔عدالت نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد حکم دیا کہ کیس کو نومبر کی کسی مناسب تاریخ پر مقرر کیا جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer