ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ: باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی، حناپرویزبٹ نےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

باغبانپورہ: باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی، حناپرویزبٹ نےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں باپ کی جانب سے کمسن بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے خواتین حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

حناپرویزبٹ نےڈی آئی جی آپریشنزلاہورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انسانیت سوز جرم کسی رعایت کے قابل نہیں، ایسے افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کر رہی ہے، خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔