ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت سےآنیوالی آلودہ ہواسےلاہورمیں اےکیوآئی250ہوگیا:الرٹ جاری

بھارت سےآنیوالی آلودہ ہواسےلاہورمیں اےکیوآئی250ہوگیا:الرٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرا فاطمہ:بھارت سےآنیوالی ہواؤں سےدرجہ حرارت میں کمی ہونےلگی،اےکیوآئی بھی بڑھ گیا،سموگ اورموسمیاتی نگرانی کےجدیدنظام نےڈیٹاجاری کردیا۔
 جاری ڈیٹا کے مطابق بھارت سےآنیوالی آلودہ ہواسےلاہورمیں اےکیوآئی250ہوگیا۔

سموگ مانیٹرنگ سنٹر کے مطابق ہواکی رفتارمیں کمی سےفضامیں آلودہ زرات جمع ہوسکتےہیں،حساس گروپس میں آنیوالےشہری محتاط رہیں،کھلی فضا میں نہ جائیں کھڑکیاں بندرکھنےاوراحتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
سموگ مانیٹرنگ سنٹر کے مطابق دن12سےشام5بجےتک اےکیوآئی میں بہتری آئےگی،اےکیوآئی145سے160کےدرمیان جاسکتاہے۔البتہ شام 6سےرات11بجےتک اےکیوآئی پھربڑھےگا،اےکیوآئی160سے185تک جاسکتاہے۔
ہواکی رفتارایک سے3کلومیٹرفی گھنٹہ رہنےکی توقع ہے۔سموگ مانیٹرنگ سنٹر نے ہدایت کی ہے کہ شہری کسی بھی ماحولیاتی خلاف ورزی کی شکایات فوراًہیلپ لائن 1373 پر کریں۔