اسرائیل نے غزہ پر زمین، فضا اور سمندر سے حملے کی تیاری کر لی

  اسرائیل نے غزہ پر زمین، فضا اور سمندر سے حملے کی تیاری کر لی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ پر فضا، سمندر اور  زمین سے حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پر تینوں راستوں (زمین، فضا اور سمندر) سے حملوں کی تیاری کر رہا ہے لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی وقت نہیں بتایا گیا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس حوالے سے اپنے فوجیوں کو اشارہ دیتے ہوئے کہا جنگ کا اگلا مرحلہ آرہا ہے جس میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پر زمینی حملہ متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں رہنے والے 1.1 ملین فلسطینیوں کو بےگھر ہونے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے تاہم فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے اپنا علاقہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اسرائیل کے فلسطینیوں کے انخلا کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں موجود مریضوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا موت کی سزا ہوگی۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اسرائیل کی بربریت جاری ہے اور وہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں پر بھی حملے کر رہا ہے۔