ویب ڈیسک: نیپرا نے 14 اکتوبر 2022کو سال 2021-22 کی چوتھی سہہ ماہی (کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ) کا فیصلہ دیا ہے۔
حکومت پاکستان نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو ہی جاری رکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔علاوہ ازیں ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔