منظور وسان کی پی ٹی آئی اور عمران خان کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں

manzoor wassan Imran khan
کیپشن: manzoor wassan Imran khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار پی ٹی آئی کا صفایا ہو گا، جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد بالکل ڈاؤن ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں اور بنی گالہ میں خوف کا سماں ہے، عمران خان کو وفاق اور سندھ کا اقتدار تو دور خیبر پختونخوا کی بھی حکومت نہیں ملے گی، سیاسی غلطیوں کے باعث عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے۔

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب!کراچی کے عوام 11 سو ارب اور162 ارب روپےکا حساب مانگ رہے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا کیونکہ عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ پنجاب کے بعد کراچی کے عوام نے بھی عمران خان کو آؤٹ کر دیا۔