کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 0.33 فیصد پر آگئی

Corona Situation
کیپشن: Corona Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح کی واضح کمی ہو رہی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 36 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.33 فیصد رہی ہے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔