ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

Shireen Mazari
کیپشن: Shireen Mazari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما  شیریں مزاری نے ایک بار پھر پاکستانی حکومت کی شکایت اقوام متحدہ سے لگا دی۔

شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خط لکھا جس میں انہوں  نےمطالبہ کیا کہ پاکستان میں تشدد کے واقعات پر اقوام متحدہ کا آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

خط میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان بطور ریاست تشدد کےخلاف عالمی معاہدے کا فریق ہے، حکومت پاکستان ان کی جماعت کے ارکان کے اغوا اور گرفتاریوں میں لگی ہے، زیرِ حراست اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انھوں نے درخواست کی کہ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ان واقعات کا نوٹس لیں۔