ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو کڑی سزا سنا دی گئی

 SC seven year old girl rapped case written order-
کیپشن: girl rape
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)سیشن کورٹ نے سات سالہ کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر مجرم منشاد کو عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
 ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا، ملزم منشاد کے خلاف معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج ہے، عدالت نے مقدمہ میں تیرہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے،پراسیکوٹر کے مطابق بچی کے والدین بچی کا گھر چھوڑ کرشادی پر گئے۔

ملزم نے ننھی بچی کو اکیلے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا عدالت ملزم کو سخت سزا کا حکم جاری کرے، عدالت کی جانب سے سزا کے بعد مجرم کو فوری جیل منتقل کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer