(جنید ریاض)سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اخترخان کو عہدے سے تبدیل کردیا گیا،پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کینٹ غیاث صابر سی ای او ایجوکیشن لاہور تعینات کردیا گیا۔
لاہورکے 12 سو سرکاری سکولوں اور 8ہزار سے زائد پرائیوٹ سکولوں کے سربراہ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کو عہدے سے تبدیل کردیا گیا،پرویز اختر خان کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لاہور کینٹ کے پرنسپل غیاث صابر کو سی ای او ایجوکیشن لاہور تعینات کردیا ہے، تعیناتی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔