کورونا وائرس سے مزید27 افراد جان کی بازی ہار گئے

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 228 ہو گئی ہے۔

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار86 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار771ہوگئی۔  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53ہزار590کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔

 کورونا سے  پنجاب میں  اب تک  12 ہزار 821 افراد جان کی بازی ہارچکےہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار520، خیبرپختونخوا 5 ہزار673، اسلام آباد 936، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 64ہزار746،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار501، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار316، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار357، بلوچستان میں 33 ہزار108، آزاد کشمیر میں 34 ہزار380 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار363 ہو گئی ہے۔