اپوزیشن کے تمام حربے بیکار جائیں گے:فیاض چوہان

اپوزیشن کے تمام حربے بیکار جائیں گے:فیاض چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ ،علی اکبر : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے نااہل نواز شریف، ممکنہ نااہل شہباز شریف اور بیگم صفدر اعوان کو بچانے کے تمام حربے بیکار جائیں گے۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عوام اور احتسابی اداروں سے قانون کے تازیانے کھانے کیلئے تیار رہیں۔
 
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لیگی قائدین کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نارووال کے ارسطو سن لیں گل واقعی ودھ گئی اے، پہلے آل شریف کیخلاف رمضان شوگر ملزکیس میں ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی تھی۔ اب آل شریف کی بیسیوں کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کی پچیس ارب روپے کی کرپشن سامنے آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر 2017 میں نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا۔ بیگم صفدر اعوان نے جاتی امرا میں بیٹھ کر سرکاری خزانے سے دو ارب 55 کروڑ کی رقم اس الیکشن کو جیتنے پر لگا دی، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پونے تین کروڑ کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں آل شریف کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے بارے میں مزید انکشافات کروں گا۔

دوسری جانب شہر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدامد کی ہدایت کر دی۔ ۔ کرونا کا شکار دو وزاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدامد کی ہدایت کی گئی ہے وزیر اعلی کی جانب سے ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیر اعلی میں ماسک کا استعمال لازم کیا جائے جبکہ دیگر ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل کیا جائے۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں غیر متعقلہ افراد کو بلوانے سے گزیز کیا جائے جبکہ سماجی فاضلہ کو بھی برقرار رکھا جائے۔ کرونا کا شکار ہونے والے صوبائی وزاء میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گریزدی نے منگل کے روز وزیر اعلی پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں ۔ جبکہ صوبائی وزیر زراعت نے تقریب میں بھی شرکت کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer