ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹار بلے باز بابر اعظم 26 برس کے ہوگئے

سٹار بلے باز بابر اعظم 26 برس کے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم آج اپنی26 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

26 ویں سالگرہ پر دوست احباب اور اہل خانہ نے بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی،بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کولاہور میں پیدا ہوئے،بابر اعظم نے 13اکتوبر 2016کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا ،،دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 31مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے جبکہ 7 ستمبر 2016 کوبابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا،بابر اعظم اب تک 29 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2045 رنز بناچکے ہیں، 74 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بابر اعظم نے 3359 رنز اور41 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں 1548 رنز بنارکھے ہیں۔
بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer