ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کا ٹریکر نہ ہونے پر مالک کو ایک لاکھ روپے کا چالان

حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کا ٹریکر نہ ہونے پر مالک کو ایک لاکھ روپے کا چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر قائد کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری کردیا گیا۔ 

اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق آج صبح رزاق آباد میں تیز رفتار ڈمپر سے حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کا مقام پورٹ قاسم چورنگی بتایا گیا۔ پولیس کے چیک کرنے پر ڈمپر میں ٹریکر نصب کیا گیا تھا نہ ہی فٹنس سرٹیفیکیٹ تھا، جس کے بعد ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا چالان جاری کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ڈمپر کے مالک کو ایف ائی ار میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ 

14 دن میں جرمانہ ادا کرنے پر ادھی رقم دینی پڑے گی، ساتھ ہی تین ماہ کے لیے ڈرائیور کا لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ 

قبل ازیں شہر میں تمام ڈمپر اور واٹر ٹینکرز کو ٹریکر لگانے کی ہدایات دی گئی تھیں ۔ نیشنل ہائی وے پر ڈمپر حادثے کے بعد ٹریکر چیک کیا گیا ، ٹریکر نہ ہونے پر پہلا ایک لاکھ روپے کا چالان کردیا گیا۔ ٹریفک ای چالان سسٹم کے زریعے پہلا چالان جنریٹ کیا گیا۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق اب صرف ٹریکر لگے ہوئے ڈمپر اور واٹر ٹینکر ہی سڑکوں پر چل سکیں گے، ٹریکر والی بھی وہ گاڑیاں جنکے ٹریکر تک رسائی ٹریفک پولیس کے پاس ہوگی وہی سڑکوں پر چلیں گی۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے سخت ہدایات تمام ایس اوز سمیت ٹریفک پولیس کو ارسال کردی گئیں، جن کے مطابق تمام ہیوی ٹریفک مقرر وقت کی پابندی سے سڑکوں پر چلے گی، وہ ڈمپر اور ٹینکرز جنکے ٹریکر تک ٹریفک پولیس کی رسائی نہیں انکے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔