( علی رامے)پنجاب میں 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بنانے کے لیے کسانوں کو گندم کے بدلے 70 فیصد قرض فوری دینے کی منظوری دیدی گئی۔
ای ویئر ہاؤس رِسیپٹ نظام تیزی سے فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کو گندم قرض پروگرام کا مینیجر نامزد کرنے کی تجویزسامنے آگئی۔
سرکاری گوداموں کی مرمت کیلئے 1.029 ارب روپے مختص کردئیے گیے،پرانے گودام C&W یا پاسکو کے ذریعے اپ گریڈ کیے جائیں گے۔
کسانوں کو جاری قرضوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے جوروزانہ قرض، ذخائر اور رِسیپٹس کی تفصیلات دکھائے گا۔
گندم خریداری کے فنڈز 51 ارب سے بڑھا کر 64 ارب روپے کرنے کی بھی تجویز ہے،غیر استعمال شدہ گودام نجی شعبے کو دیئے جائیں گے ،مارکیٹ کریش ہونے پر حکومت خود گندم خریدے گی جس کے لئے ضلعی سٹریٹجک ریزرو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو گندم کی خرید،ذخیرہ اور مانیٹرنگ کریں گی۔