ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کاملے گا؟

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کاملے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان :عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 91 ڈالر سستا ہوکر 4083 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 9100 روپے کی بڑی کمی ہوگئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے کاہوگیا۔
دس گرام سونا 7799 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 209 روپے بڑی کمی کے بعد 5313 روپے کی ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں سونا 3300 روپے فی تولہ سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپےجبکہ دس گرام سونا 2829 روپے سستاہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے کا ہوگیاتھا۔
 ایک تولہ چاندی 140 روپے کمی کے بعد 5522 روپے کی ہوگئی تھی۔