ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ہیڈکوارٹر کا 8 برانچ لائنوں کی بحالی و اپ گریڈیشن کا منصوبہ زیر غور

ریلوے ہیڈکوارٹر کا 8 برانچ لائنوں کی بحالی و اپ گریڈیشن کا منصوبہ زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے ملک بھر کی 8 برانچ لائنوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے بڑے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

 ابتدائی تخمینوں کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 100 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔

منصوبے کے تحت مختلف سیکشنز کی اپ گریڈیشن کی تفصیلات  کے مطابق شاہدرہ–نارووال سیکشن (78 کلومیٹر): 3,909 ملین روپے،نارووال–سیالکوٹ سیکشن (62 کلومیٹر): 3,705 ملین روپے،رائیونڈ–قصور–پاکپتن ٹریک (370 کلومیٹر): 10,709 ملین روپے،قلعہ شیخپورہ–جڑانوالہ–شورکوٹ ٹریک (220 کلومیٹر): 5,669 ملین روپے،شورکوٹ–جھنگ–سرگودھا (147 کلومیٹر): 7,351 ملین روپے،سرگودھا–ملکوال–لالہ موسیٰ (167 کلومیٹر): 6,432 ملین روپے،چک جھمرہ–شاہین آباد ٹریک (68 کلومیٹر): 3,699 ملین روپے،کشمور–ڈی جی خان–کوٹ ادو لائن (303 کلومیٹر): 2,937 ملین روپے شامل ہیں۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کے مطابق، یہ منصوبے ملک میں ریلوے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے، برانچ لائنوں کی کارکردگی بہتر کرنے اور مسافروں و مال برداری کی سہولتیں بڑھانے کے لیے اہم قدم ہیں۔