ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس سٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔
#BREAKING: Rescue work begins at Nowgam Police Station after deadly blast. J&K Police, Fire Brigade & Paramilitary on spot. More than 8 casualties likely in the explosion. Injured being rushed to Indian Army’s 92 Base Hospital & SKIMS. Buildings and vehicles around also damaged. pic.twitter.com/hqjwt9EC3d
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) November 14, 2025
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد پولیس اہلکار اور فرانزک ماہرین ہیں، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی دھماکے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا، نئی دہلی کار دھماکا لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں ہوا، بھارتی حکام واقعے میں 12 افراد کی ہلاکتوں اور کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔