شوگر ملز مالکان کانگران حکومت سےمزید ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ

شوگر ملز مالکان کانگران حکومت سےمزید ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : شوگر ملزمالکان نے مزید ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے مطالبات سامنے آگئے۔ 

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شوگرملزکے پاس31 اکتوبر 2023 تک11 لاکھ13ہزار ٹن چینی کاذخیرہ موجود ہے۔ یہ فاضل اسٹاک دو ماہ سے زائد عرصے تک چلے گا۔ نئے کرشنگ سیزن کے آغاز نے انڈسٹری کو ایک نازک صورتحال میں ڈال دیا۔ چینی کی بین الصوبائی نقل و حرکت سے متعلق انتظامی اقدامات سپلائی چین میں خلل ڈال رہی ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ ٹی سی پی کے ذریعے فاضل اسٹاک خرید کر صنعت کو بچائے۔  فاضل چینی کے اسٹاک کو اسٹریٹجک ریزرو کے طور پر رکھا جائے۔ حکومت 5 لاکھ ٹن اضافی چینی کی دوسری قسط برآمد کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔  اس سے قبل اتحادی حکومت نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی