(ویب ڈیسک)حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سمری مسترد، وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سمری مستردکردی گئی،وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے مہنگا کرنے کی سفارش دی تھی،وزارت خزانہ نے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کی سفارش کی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کی جبکہ وزارت خزانہ کو سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ایف بی آر سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔