سٹی 42: کنڈیارو میں دریائے سندھ کے بھاگو ڈیرو کے مقام پر 13 سالہ لڑکی دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی غوطہ خوروں نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی لاش دریا سے نکال لی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت گاؤں رکھیل ملاح کی رہائشی 13 سالہ راحیلان ملاح کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی گھر سے باہر نکلی تھی کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جا گری واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔