اشرف خان :آج عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونا 155 ڈالر سستاہوکر 4540 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سوناایک ہی دن میں 15 ہزار 500 روپے سستا ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے تک گرگیا۔
دس گرام سونا ایک ہی دن میں 13ہزار 289 روپے سستا ہوگیاجس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں ایک ہی دن میں 972 روپے کی بڑی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ چاندی 8232روپے کی ہوگئی ۔