محمد خورشید رحمانی:پیٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ان کا روزگار شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ مہنگائی کے باعث عوام کیلئے سفری اخراجات برداشت کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے,مہنگائی کی صورتحال میں کیسے گزارہ کریں؟
ڈرائیورز کے مطابق فیول کی قیمتوں میں بار بار اضافے کے باعث گاڑیاں چلانا خسارے کا سودا بنتا جا رہا ہے۔ ایک ڈرائیور نے بتایا کہ کرائے کی گاڑی ہونے کے باعث وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کام نہ ہونے پر فارغ بیٹھا ہے، جبکہ شہری بھی کرایوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ہر شعبے پر پڑ رہے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی اور فیول قیمتوں پر قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹ شعبے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔