علی رامے : پنجاب حکومت نے کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز آرڈیننس 1960 ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بورڈ آف ریونیو نے پکنسولیڈیشن آف ہولڈنگز ایکٹ 2026 کا مسودہ تیار کر لیا۔ اراضی یکجائی کے پرانے نظام کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جہاں کنسولیڈیشن سکیم مکمل، وہاں ایک سال میں ریکارڈ اور عملدرآمد مکمل ہوگا۔ 70فیصد تک مکمل منصوبوں کا باقی کام 180 دن میں مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 70فیصد سے کم پیشرفت والے مواضعات کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
محکمہ قانون و پارلیمانی امور سے ویٹنگ کے بعد نیا قانون نافذ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہےکہ نئے اقدامات سے ریونیو نظام اور زمینوں کے ریکارڈ میں بہتری آئے گی۔ زیر التوا اراضی معاملات نمٹانے ،انتظامی پیچیدگیاں کم کرنے کیلئے قانونی اصلاحات کا آغاز ہوگا۔