ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے باوجود شہری مسائل برقرار، بارشوں نے انتظامات بے نقاب کر دیے

لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے باوجود شہری مسائل برقرار، بارشوں نے انتظامات بے نقاب کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے ثمرات تاحال مکمل طور پر عوام تک نہ پہنچ سکے جبکہ اربوں روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے متعدد منصوبے اب بھی نامکمل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامکمل ترقیاتی منصوبوں کے باعث حالیہ بارشیں شہریوں کیلئے دردِ سر بن گئیں جبکہ معمولی بارش نے بھی نکاسی آب کے نظام کی کمزوریاں واضح کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے باوجود واسا کو حکومتی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ادارہ پری مون سون سیزن میں ڈرینوں اور سیوریج سسٹم کی صفائی یقینی بنانے میں ناکام رہا حالیہ دو بارشوں کے دوران متعدد علاقوں میں پانی جمع ہونے سے واسا کے فیلڈ نظام اور انتظامی گرفت پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔

ذرائع کے مطابق کنٹرول رومز میں بیٹھ کر مانیٹرنگ کرنے والے افسران فیلڈ میں متحرک نظر نہ آئے جبکہ انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور محکمہ ہاؤسنگ نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات کا ذمہ دار واسا کو قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر ہاؤسنگ اور سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے بارہا ڈی جی واسا پنجاب کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔